اخلاقی زوال کی منہ بولتی مثال ۔برہنہ جانچ پڑتال
ہمارا اخلاقی زوال کی منہ بولتی مثال ۔برہنہ جانچ پڑتال عاکف غنی---- چند روز قبل یہاں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ،پاکستان پریس کلب ،پیرس (فرانس) کے ایک ڈنر میں کراچی میں تعینات فرانس کے قونسل جنرل عزت مأب جناب پیٔر سیاں جنہیں پاکستان کے کچھ دوست فرانسیسی تلفظ کی صحیح ادائیگی نہ ہونے کے سبب پیارے سیَاں بھی کہہ کر پکارتے ہیں مہمانِ خصوصی تھے ۔انہوںنے اپنے خطاب میں چند ایسے نکات کا اظہار کیا جو ہیں تو بالکل سچ مگر سچ چونکہ کڑوا ہوتا ہے اس لئے پسند تو کسی کو نہ آیا البتہ میرا، ان کے یہ نکات کو سن کر شرمنگی سے عرقناک ہونا فطرتی امر تھا کہ خدا نے نہ صرف دلِ فطرت شناس عطا کر رکھا ہے بلکہ اچھائی اور برائی میں تمیز اوربحیسیتِ کالم نگار اپنی قومی غلطیوں پر تدبر و تفکر کا ملکہ بھی ۔ پیٔر سیاں نے پاکستانیوں کے مسائل کی نشاندہی کرنے پر کچھ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کے اور ہمارے کلچر میں بہت فرق ہے کہ آپ کے ہاں تو آموں کی پیٹی(رشوت) سے بھی کام چلایا جاتا ہے اور بغیر شناختی کاغذات کے گھوما جا سکتا ہے، ویزا لگوانے کے لئے پیسنٹھ فی صد پاکستانی جعلی کاغذات کا سہارا لیتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں شنا...