نعتۖ
… ٭ … ذکرِ رسولِ پاک ۖ سے پُر نور ہے فضا پھرتی ہے شہر شہر، یہ خوشبو لئے صبا لوٹا نہیں ہے کوئی بھی بے منزل و مراد سب کے لئے ہے ان کی شفاعت کا در کھُلا بعد از خدا بزرگ ہے بس ذات آپ کی پیغام آپکا ہے فقط رازِ لا الٰہ حب و وفا و شوق ہے طاعت رسول ۖ کی وہ سرخرو ہے جس نے محمد ۖ سے کی وفا دعوٰی ہے مجھ کو دہر میں عشقِ رسول ۖ کا ہے لوحِ دل پہ نامِ محمد ۖ لکھا ہوا ٭٭٭